کراچی میں پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے 2779 عمارتیں حاصل کی گئی ہیں۔ ان عمارتوں میں مجموعی طور پر 5342 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 3038 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں،
پورے کراچی میں صرف 128 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں جو ضلع شرقی میں واقع ہیں۔
کراچی کے دیگر 6 اضلاع مکمل حساس ہیں جن میں 3038 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔
کراچی کا انتہائی حساس ضلع غربی ہے جہاں کے تمام 676 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے ہیں۔
دوسرے نمبر پر کراچی وسطی کے 655 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 600 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
ضلع کورنگی بھی انتہائی حساس ہے جہاں 170 پولنگ اسٹیشن حساس اور 582 انتہائی حساس ہیں،۔
کراچی شرقی میں 471 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 311 حساس جبکہ صرف 128 نارمل ہیں۔
ضلع کیماڑی کے345 پولنگ اسٹیشن حساس اور 251 انتہائی حساس اور ضلع ملیر میں 383 پولنگ اسٹیشن حساس جبکہ 179 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔کراچی جنوبی کے 306 حساس اور 279 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں۔