Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 12:20am

ایسا مواد نشر نہ کیا جائے کہ پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان خراب ہو، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر پابندی سے متعلق چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پیمرا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔قومی یکجہتی کے خلاف کوئی الزام یا بیان الیکٹرانک، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر نہ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کے دن پرنٹ، الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا پر پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کا سروے نہ کیا جائے۔ الیکشن ڈے پر پیمرا یقینی بنائے کسی قسم کی فیک نیوز نشر نہ کی جائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج نشر کیے جاسکتے ہیں، پولنگ کے دوران یقینی بنایا جائے کہ میڈیا انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پاکستان کے نظریہ، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی مواد نشر نہ کیا جائے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور قومی اداروں کے خلاف کسی قسم کا مواد نشر نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

انتخابی مہم کا آج آخری دن، فوجی دستے تعیناتی کے لیے روانہ

انتخابات 2024 اعدادوشمار: نتائج، حلقہ بندیاں، امیدوار

مراسلے میں کہا گیا کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ کیا جائے جس سے پولنگ کے دوران یا بعد میں امن و امان کے حالات خراب ہوں۔

Read Comments