Aaj Logo

شائع 06 فروری 2024 01:38pm

زمین کو تپش سے بچانے کیلئے خلا میں دیوہیکل چھتری بھیجنے کی تیاریاں

سائنس دانوں نے زمین کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے خلا میں ایک بہت بڑی چھتری لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

زمین کے ماحول کو بچانے کے لیے سائنس دان جو کچھ بھی سوچتے ہیں وہ عام آدمی کے لیے بہت حیرت انگیز ہوتا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ ماہرین نے خلا میں ایک بہت بڑی چھتری چھوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے جو سورج کی غیر معمولی تپش کو زمین تک پہنچنے سے روکے گی۔

ٹیکنین اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ایشر اسپیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں فزکس کے پروفیسر یورام روزن کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی مل کر ایک ایسی شیلڈ تیار کریں گے جس سے سورج کی ایک سے دو فیصد تک تپش سے زمین کو بچایا جاسکے گا۔

اس منصوبے پر اچھی خاصی رقم خرچ ہوگی۔ 100 اسکوائر فٹ کا ایک پروٹو ٹائب پنانے پر تقریبا 2 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔

پروفیسر یورام روزن نے جس شیلڈ کی بات کی ہے وہ کم و بیش ارجنٹائن کے رقبے کے مساوی ہوگی۔ زمین سے اِتنی چھتری کو خلا میں بھیجنا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں :

اگر سورج نہیں ہوتا تو کیا ہوتا

سورج میں بہت بڑا سوراخ رونما ہوگیا

نیو یارک ٹائمز کا کہا ہے کہ زمین کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے چھتری یا پردہ لگانے کے متعدد منصوبوں پر کام ہو تا رہا ہے اور اس حوالے سے تجربے کامیاب بھی ہوتے رہے ہیں۔

Read Comments