Aaj Logo

شائع 06 فروری 2024 01:40pm

کھانے کا مزہ دوبالا کرنا ہو تو ’بٹرچکن‘ آزمائیں

خواتین کے لیے روزمرہ معمولات کے دوران سب سے مشکل مرحلہ اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ آج کیا پکائیں؟ سوشل میڈیا نے یہ مشکل بھی حل کردی ہے۔

سبزیوں کی مختلف اقسام میں سے کسی کو کچھ پسند نہیں آتا تو کسی کی کچھ ، یہی حال دالوں کا بھی ہے لیکن چکن ایک ایسی چیز ہے جس پر شاید ہی کوئی اختلاف سامنے آتا ہو۔

اسی لیے جب کچھ سمجھ نہ آرہا ہو تو لنچ یاڈنرمیں ’بٹرچکن‘ ٹرائی کریں جسے بچے اور بڑ ے سب شوق سے کھائین گے۔

سب کو پسند آنے والی یہ آسان اور سادہ ریسیپی جلد تیارہونے کے ساتھ ساتھ لنچ کے لیےبھی آئیڈ یل ہے۔

اجزاء:

دہی ۔ 2/1 کپلہسن کچلے ہوئے ،دو جوئےادرک کا چھو ٹا ٹکڑا اچھی طرح پسا ہوا۔پسا ہوا دھنیا ، دو کھانے کے چمچپسا ہوا زیرہ ، دو کھانے کے چمچگرم مصالحہ ، ایک کھانے کا چمچپسی ہوئی لال مرچ، 4/1کھانے کا چمچچکن ، 600گرام چھوٹے پیسز کٹے ہوئےکوکنگ آئل ، حسب ضرورتمکھن ، 20 گرامبراؤن پیا ز، ایک کپمصالحہ اسٹائل چکن اسٹاک، آدھا کپٹماٹو پوری، ایک کپگاڑھی کریم ، آدھا کپ۔اُبلے باسمتی چاول ، سرونگ کے لئے،دھنیا ۔ گارنشنگ کے لیے

ترکیب :

سب سے پہلے ایک پیالے میں دہی ، پسا ہوا دھنیا ، پسا ہوا زیرہ ، پسا ہوا گرم مصالحہ، پسی ہوئی لال مرچ اور چکن کومیرینیڈ کر کےدو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

بیکری جیسے تندوری چکن پفس اب گھرمیں بنائیں

ایک مو ٹے پیندے وا لی پتیلی میں د رمیانی انچ پر تیل اور مکھن ڈ ال کر گرم کر لیں۔ پیاز ڈال کرتین چار منٹ کے لیے فرائی کر لیں ب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائے۔اب اس میں چکن مکسچر کو ڈال کے تقریبا پانچ منٹ کے لیے پکائیں ، یا جب تک چکن کا رنگ نہ بدل جائے ۔

ٹماٹو پوری اوراسٹاک کو شامل کرلیں اور ڈھک کرابال آنے دیں، آنچ کو دھیما کر دیں اور 10 منٹ کے لیے پکائیں جب تک کہ مکسچر گاڑھا نہ ہو جائے۔

کریم کو ڈال کر ہلکی آنچ پرپانچ منٹ مزید پکائیں۔

مزیدار ڈش تیار ہے۔ اسے اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پرے دھنیے کے پتوں سے سجاوٹ کر کے پیش کریں۔

Read Comments