پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 25 سے 30 آزاد امیدوار میرے ساتھ شامل ہوں گے۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں اور انھوں نے میرا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک آزاد امیدوار مجھے فون کر کے کہہ رہا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری پارٹی کی اکثریت آئے گی۔ پی ٹی آئی والوں نے میرے ساتھ معاہدہ کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
9 مئی مقدمات پر سینکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کے سمن جاری
خیبرپختونخوا میں اس بار کونسی سیاسی جماعت زیادہ مقبول ہے؟
مزید وضاحت کرتے وہئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے وزیراعلیٰ ہونے کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ’انہوں (آزاد امیدواروں) نے میرے ساتھ ایگریمنٹ کیا ہے۔ 20 میرے دوست آزاد کھڑے ہیں اور باقی پی ٹی آئی آزاد امیدوار ہیں۔‘