مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف 8 فروری کو اپنی ہی جماعت کے انتخابی نشان شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔
نوازشریف کے علاوہ ان کے دونوں صاحبزادے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔
دراصل نواز شریف، حسین نواز اور حسن نواز کا ووٹ حلقہ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے، اور این اے 128 میں ن لیگ نے آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کر رکھی ہے۔
این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چوہدری عقاب کے نشان پر کھڑے ہیں، اسی لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عقاب کے نشان پر ٹھپہ لگائیں گے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گی کیونکہ دونوں کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے اور وہ بھی عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے۔