Aaj Logo

شائع 05 فروری 2024 04:34pm

ایم کیو ایم کی دیکھا دیکھی پیپلز پارٹی کا بھی سیاسی سرگرمیوں میں جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کی دیکھا دیکھی پیپلز پارٹی نے بھی سیاسی سرگرمیوں میں جہاز کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں بلاول بھٹو کی انتخابی ریلی میں مختلف مقامات پر جہاز سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی سے سے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جہاز سے پمفلٹ گرانے کے لئے اجازت لی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسکائی ونگ سے جہاز لے لیا گیا ہے، اسکائی ونگز ایجنسی کے مطابق بلاول بھٹوکی انتخابی ریلی میں آسمان سے پمفلٹ گرائے جائیں گے۔

تین روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی انتخابی نشان کی پہچان کرانےاور الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگز کا جہاز کرائے پر بک کروایا گیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں چھوٹا جہاز استعمال کیا جائے گا۔

Read Comments