الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطاءاللہ کو نوٹس جاری کر کے5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا، محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا،این اے 41 لکی مروت کے امیدوار عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ہے، چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پی کے 101 بنوں سے امیدوار پیر واجد علی شاہ پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے پی کے 102 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، پی کے 99 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے، چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار اور چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اورچئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک پر فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھرپور طریقے سے فعال ہے۔
دوسری جانب سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے کل آخری دن ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی۔ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد جلسہ، جلوس کارنر میٹنگ یا سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتخابات 2024: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں پر جرمانےعائد
انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا
وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے پر کارروائی ہو گی جبکہ 8 فروری کو ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل ووٹنگ ہوگی۔