Aaj Logo

شائع 05 فروری 2024 10:13am

پاکستانی کن کن ملکوں کا سفر ویزا لیے بغیر کرسکتے ہیں؟

یہ حقیقت اپنی جگہ کہ پاسپورٹ رینکنگ انڈیکس میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے مگر اب بھی 48 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی سفارت کار اور دیگر سرکاری شخصیات ویزا لیے بغیر جاسکتے ہیں۔

ویزا لیے بغیر ایک سے تین ماہ تک قیام کی اجازت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کے علاوہ ان کی فیملیز کے لیے بھی ہوگی۔

وزارتِ خارجہ نے ایک حالیہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹس پر ویزا کے خاتمے کے ایگریمنٹ پر دستخط کیے ہیں۔

12 دسمبر 2023 کے بعد سے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا لیے بغیر 48 ملکوں کا سفر کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ کی ایک دستاویز کر معروف سحافی زاہد گشکوری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم x پر شیئر کیا ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ کا درجہ 101 ہے جبکہ بھارت اس رینکنگ میں 80 ویں پوزیشن پر ہے۔ عام پاکستانیوں کے لیے بیشتر افریقی ممالک اور چند دوسرے خطوں کے ممالک کے لیے ایئر پورٹ پر ویزا کی سہولت موجود ہے۔

ان ملکوں کا سفر ویزا لیے بغیر کیا جاسکتا ہے۔ متعدد پس ماندہ ممالک یہ سہولت اس لیے فراہم کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اُن کا دورہ کریں اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔

Read Comments