Aaj Logo

شائع 04 فروری 2024 09:20pm

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل

Welcome

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پورے ملک میں ترسیل کا عمل کل بروز پیر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 859 حلقوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی۔

تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سخت سکیورٹی میں کی گئی، 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 2170 ٹن کاغذ استعمال کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2024 کے عام انتخابات میں امیدواروں کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ ہوا۔

امیدواروں کی بڑی تعداد اور عدالتی فیصلے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران چیلنجز تھے۔ چیلنجز کے باوجود الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں :

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ

ای ایم ایس نظام ناکام ہے یا پھر اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے، ریٹرننگ افسر

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ 8 فروری کو تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

Read Comments