لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے جسٹس اطہر من اللہ پر لندن سکول آف اکنامکس کے باہر نعرے لگائے۔
لندن سکول آف اکنامکس میں جج اطہر من اللہ پاکستانی طلباء کی دعوت پر شریک ہوئے تھے۔
دیگر شرکاء میں معروف صحافی رضا احمد رومی اور سابق گورنر سندھ، محمد زبیر شامل تھے۔
جسٹس اطہر من اللہ “پاکستان کا مستقبل’’ کے موضوع پر بات کرنے کے لیے لندن سکول آف اکنامکس میں گئے تھے۔
پی ٹی آئی فالوورز کے نعرے لگانے پر منتظمین نے جسٹس اطہر من اللہ کو حفاظت سے گاڑی میں بٹھا دیا۔
اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔