وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
توسیع کی منظوری افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک دی گئی ہے۔
مچھ آپریشن میں 3 نام نہاد لاپتہ افراد بھی مارےگئے ، جان اچکزئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی، تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔