پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی اور یہ چھٹی انہیں مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک کے لیے درکار ہے۔
ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کو وجہ بتاتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جج محمد بشیر کو کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے، گزشتہ 10 سے 15 روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم درخواست منظور نہ ہونے سے جج محمد بشیر اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردار ہوگئے تھے۔
2 ہفتے قبل جج محمد بشیر نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی تاہم منظور نہ ہونے سے جج بشیر اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردارہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے حال ہی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی۔
جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی تھی، جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔
کچھ روز قبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، طبعیت خراب ہونے پر ان کو جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
توشہ خانہ ریفرنس: عمران، بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید، 10 سال کیلئےنااہل
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی دوران سماعت طبیعتناساز
راولپنڈی میں فائرنگ سے ٹریفک جام، جج محمد بشیر کی گاڑی گزر چکی تھی،پولیس
ذرائع نے بتایا تھا کہ بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے جج محمد بشیر کی طبعیت ناساز ہوئی تھی جبکہ طبعیت سنبھلنے پر جج محمد بشیر کو اڈیالہ جیل سے گھر پہنچا دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جج محمد بشیر کو طاقت ور جج سمجھا جاتا رہا ہے کیونکہ ان کے کیریئر کے دوران اب تک 6 وزرائے اعظم ان کے سامنے عدالت میں پیش ہوچکے ہیں، جن میں سابق وزیر اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، عمران خان اور شہباز شریف شامل ہیں۔
جج محمد بشیر نے 4 سابق وزرائے اعظم نوازشریف ، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، چیئرمین پی ٹی آئی اورشوکت عزیز کے کیسز سنے جبکہ جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس اور پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔