Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 فروری 2024 09:49am

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Welcome

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔

سوئی ناردرن کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے، موسم تبدیل ہونے اور گیس پریشر میں اضافے کے بعد سی این جی سٹیشنز کھولے گئے ہیں۔

گیس حکام کے مطابق ایک ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو بند کیا گیا تھا، تمام سی این جی سٹیشنز کی بندش میں 5 فروری تک توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے تھے جس کے باعث صارفین اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

Read Comments