پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، حکومت بنی تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کروں گا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔
جیکب آباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا ہے کہ کوئی مذہب کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، عوام 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر پی پی کو کامیاب کروائیں۔
انھوں نے کہا کہ مجھے شکارپور سے 100فیصد ووٹ چاہئیں، مجھےاکثریت ملی تومسائل کا حل کرنا آسان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے، ہم سب مل کر مہنگائی، غربت کا مقابلہ کریں گے، عوام کے ساتھ بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالوں گا۔
جلسے سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگ علاج کروانے سندھ آتے ہیں۔
نوجوان پارٹی رہنما نے کہا کہ 8فروری کو تیر پرنشان لگا کربلاول کو موقع دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی انقلاب چاہتے ہو تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت میں آکر ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کردیں گے۔
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، سیلاب کے بعد بلاول بھٹوعوام کےساتھ کھڑے رہے۔