دیسی گھی گھر پر ہی تیار کرنے کا کام دیہات میں تو خواتین بہت مہارت کے ساتھ سرانجام دیتی ہیں لیکن شہری خواتین کی بڑی تعداد کو یہ کام خاصا مشکل لگتا ہے۔
گھر پر گھی بنانے کے اس عمل میں بالائی جمع کر کے چولہے پر چڑھا کر گھنٹوں انتظار کے بعداسے چھلنی سے چھاننا ایک مشکل کام لگتا ہے کیونکہ یہ خاصا وقت طلب بھی ہے۔
دہری ذمہ داریوں تلے دبی آج کل کی مصروف خواتین کے لیے اتنا وقت نکالنا آسان نہیں۔ لیکن گھر پر بنایا گیا گھی خالص اور صحت بخش ہوتا ہے اس لیے سالہا سال سے چلتی روایات کو تبدیل کرنے کا سوچے بنا سگھڑ خواتین اسے خود ہی تیار کرتی ہیں۔
جدید دورمیں ہر چیز میں آسانی میسر ہے تو گھی تیار کرنے کا بھی انتہائی آسان طریقہ پیش خدمت ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر 28 ملین کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے خواتین کی اس مشکل کو آسان کر دیا ہے جسے ، ’گھی پریشر ککر میں بھی بن سکتا ہے‘ کے عنوان سے شئیر کیا گیاہے ۔
تو اب 10 منٹ میں آپ بھی گھی باآسانی بنا سکتی ہیں۔
اس کے لیے سب سے پہلے ککر میں بالائی ڈال کرکچھ پانی شامل کر کے اسے ڈھک دیں جب ایک سیٹی بج جائے تو ڈھکن ہٹا کر اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے جوش دے دیں۔
تھوڑا ٹھنڈا ہونے پھر چھلنی میں سے چھان لیں، مزیدار گھی تیار ہے۔