Aaj Logo

شائع 02 فروری 2024 01:48pm

آنجہانی ملکہ برطانیہ کی کار برائے فروخت، قیمت سُن کر ہوش اڑ جائیں گے

برطانیہ کی سابق ملکہ الزابیتھ دوم کی کار فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ شاہی کار کی قیمت سننے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔

سٹم رینج روور کو شاہی خاندان کی شان و شوکت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔

بریملے آکشنیرز کی لسٹ میں شامل اس کار کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 850 برطانوی پآؤنڈ یعنی تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

آکشن ہاؤس نے انسٹا گرام پر شاہی گاڑی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ گاڑی 2016 اور 2017 میں شاہی گاڑیوں کے بیڑے کا حصہ تھی۔

گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی وہی ہے جو ملکہ الزابیتھ دوم کے زیرِ استعمال رہنے کے وقت تھی۔ برطانوی شاہی گھرانے کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بالعموم زیر استعمال نہ رہنے پر بدل دی جاتی ہیں۔ اس گاڑی میں بہترین سسٹمز نصب ہیں۔

Read Comments