بھارت کو آنکھ دکھانے والے مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو نے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے رابطہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کا باہمی تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
فریقین نے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
مالدیپ میں سیاسی استحکام بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے شک کی سُوئی بھارت کی طرف بھی اشارا کر رہی ہے۔
بھارت سے ٹکرانے کی پاداش میں صدر محمد معزو کو بھی مشکل صورتِ حال کا سامنا ہے کیونکہ اپوزیشن نے ان کے مواخذے کی تحریک لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
چین نواز صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک بہت جلد پارلیمنٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔