Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 01:08pm

ملازمت کے بغیر متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کریں

یو اے ای گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی رہائش کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے، خاص طور پران لوگوں کے لیے جو ملازمت نہیں کرتے۔

چاہے آپ ایک سرمایہ کار، کاروباری شخصیت، سائنسدان یا پھر طالبعلم ہیں، یہ پروگرام متحدہ عرب امارات میں خوشحال مستقبل کے لیے نئی راہیں کھولتا ہے۔ جامع اہلیت کے معیار اور وسیع فوائد کے ساتھ گولڈن ویزا ایک زبردست آپشن ہے۔

یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ روایتی ملازمت کے بغیر بھی اس ’باوقارویزا ’ کو کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے اس میں مخصوص زمروں ، فوائد اور ایپلی کیشن کی باریکیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

گولڈن ویزا کے فوائد کیا ہیں

خاندان کے ارکان کیلئے رہائشی اجازت نامہ، بشمول شریک حیات اور 25 سال تک کے بچوں کے لیے

غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے

گھریلو ملازمین کی کفالت میں لچک

متحدہ عرب امارات سے باہر گزارے گئے عرصے سے قطع نظر ویزا ویلیڈٹی

غیر ملازمت شدہ درخواست دہندگان کے لیے اہلیت کا معیار:

اس پروگرام میں 5 اہم زمرے ہیں

پراپرٹی خریدار

2 ملین درہم یا اس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے اس ویزہ کے اہل ہیں لیکن واضح رہے کہ دبئی نے حال ہی میں 10 لاکھ درہم کی ڈاؤن پیمنٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ آپ آف پلان پراپرٹیز بھی خرید سکتے ہیں جو ابھی زیر تعمیر ہیں اور قسطوں میں رقم ادا کرسکتے ہیں۔

کیش ڈپازٹ

زیادہ دولت مند افراد 2 سال تک مقامی بینک میں 20 لاکھ درہم جمع کروا کر اہل ہو سکتے ہیں۔

انٹرپرینیورز

وہ افراد جو متحدہ عرب امارات کے ایس ایم ای زمرے میں کسی اسٹارٹ اپ کے مالک یا شراکت دار ہیں، کم از کم 1 ملین درہم کا سالانہ ریونیو پیدا کرتے ہیں، یا اس سے پہلے کم از کم 7 ملین درہم میں ایک منصوبہ فروخت کر چکے ہیں۔

سائنسدان اور محققین

انجینئرنگ، ٹیکنالوجی، لائف سائنسز اور نیچرل سائنسز جیسے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں کے حامل امیدوارجو اعلیٰ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی یا ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں.

بہترین طلبہ

متحدہ عرب امارات کے ثانوی اسکولوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ، متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں سے گریجویٹس یا تعلیمی کارکردگی، یونیورسٹی کی درجہ بندی کی بنیاد پر دنیا بھر میں ٹاپ 100 یونیورسٹیز کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ استفادہ ھاصل کرسکتے ہیں۔

درخواست کیسے دی جائے

ملازمت کے بغیرہی متحدہ عرب امارات گولڈن ویزا کے لیے درخواست دینے کے خواہشمندوں کو ان 5 زمروں میں سے کسی ایک کے تحت اپنی اہلیت کا تعین کرنا ہوگا۔

ضروری دستاویزات بشمول مالی ریکارڈ ، جائیداد کی دستاویزات ، تعلیمی سرٹیفکیٹ ، اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ثبوت کے ساتھ اپنی درخواست متحدہ عرب امارات کے سرکاری ویزا پورٹل یا مجاز چینلز کے ذریعے جمع کروائیں۔

ویزا بار بار مسترد ہونے کی اہم وجوہات، تیاری کیسے کی جائے

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا 10 سالہ رہائشی پروگرام ہے جو 2019 میں اپنے آغاز کے بعد سے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔ io باصلاحیت افراد اور سرمایہ کاروں ککو راغب کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس ،پروگرام کے تحت صرف 2023 کی پہلی ششماہی میں اجراء میں 52 فیصد کا قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا۔

نومبر 2022 تک دبئی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گولڈن ویزے دیے جا چکے ہیں جو اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہرکرتا ہے۔

Read Comments