Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 11:56am

آن لائن جنسی ہراسانی اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر پرخاتون سمیت دو افراد کو سزائیں

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو دو سال قید بامشقت سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے خواجہ عمیر علی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی سزا سنائی۔

عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سزا ہوگی۔

مجرم کے خلاف سائبر کرائم راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی۔

عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب حیدرآباد کی مقامی عدالت نے خاتون ملزمہ کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر تشہیر پر سزا سنادی۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ شمائلہ کو جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، ملزمہ کے خلاف سائبرکرائم حیدرآباد میں مقدمہ درج تھا۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ -1 حیدرآباد محترمہ عالیہ سحر قائم خانی نے ملزمہ کو 6 ماہ قید سنائی۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے مقدمے کی پیروی کی۔

انسپکٹر سعید احمد مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا۔

Read Comments