Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2024 11:52pm

انتخابات سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

نگراں حکومت نے انتخابات سے قبل عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات 12بجے سے 15 فروری تک ہوگا۔

Read Comments