پنجاب کابینہ نے صوبے میں 3 ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی۔
اس حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے۔
عامر میر نے بتایا کہ 8 فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، 3 ایم پی او کا نفاذ سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے، اسی لیے 3 ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
عامر میر کے مطابق تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر تھری ایم پی او جاری نہیں کرسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نےفیصلہ سنادیا