انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔
کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوکر 279 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر تھا۔
پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 279.64 پر بند ہوا۔
اس سے قبل 26 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر 279.59 پر بند ہوا تھا۔