Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2024 03:57pm

ہیئرکلر کو بائے بائے: کچن میں موجود اشیاء سے بال ڈائی کریں

سفید بالوں کو چُھپانا مارکیٹ میں دستیاب نت نئی پراڈکٹس کی بدولت اب کوئی مسئلہ نہیں رہا لیکن ان میں موجود کیمیکل ضرورآپ کے بالوں کی صحت کے لیے مسئلہ تخلیق کرسکتے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے سر کے سفید بالوں سے پریشان ییں اور کیمیکل ملے ہیئر ڈائی کے استعمال سے خوفزدہ ہیں جو بالوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں تو بےفکر ہوجائیں کیونکہ بالوں کو گھر پر ہی قدرتی طریقے سے رنگنے کے محفوظ کئی طریقے موجود ہیں۔

بصورت دیگر بازاری ہیئر کلرز سے بال تو دلکش لگتے ہیں لیکن انہیں آہستہ آہستہ پہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہوتا ہے۔

اس حوالے سے چند گھریلو تراکیب یقیناً آ پ کے لیے مفید رہیں گی کیونکہ سفید بالوں کو چُھپانے کے لیے قدرتی طریقوں کا استعمال ہی بہتر رہتا ہے۔

بالوں کو گھر ہی بہترین کلر سے رنگنے کے لیے چند آسان تجاویز:

کافی

کافی کو ابال کر جوش دینے کے بعد ٹھنڈا کرلیں اب اس مکسچر کو اپنے بالوں پر اچھی طرح سے جذب کر کے لگا لیں۔

ایک گھنٹے تک لگائے رکھنے کے بعد اچھی طرح سے مساج کرتے ہوئے دھو ڈالیں ۔کافی آپ کے ٓبالوں کو نیچرل ڈارک براؤن کلر دے گی۔

مہندی

خالص مہندی کے پاؤڈر کو گرم پانی میں مکس کر کے پیسٹ بنالیں، کچھ دیر بعد اسے سر پر لگائیں اور چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر پانی سے دھو لیں۔

مہندی بالوں کو ریڈیش اورنج کلر دیتی ہے۔ اسے دیرپابنانے کے لیے آپ مہندی گھولنے والے پانی میں پیاز کے چھلکے اور چائے کی پتی بھی شامل کر سکتی ہیں۔

گاجرکا جوس

گاجروں کو ابال کر ان کا جوس نکال لیں، ۔پھر اس جوس کو بالوں پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رہنے دیں پھر سادے پانی سے دھو لیں۔

گاجر کا رس بھی بالوں کو ریڈ یش براون کلر دیتا ہے۔

لیموں کا رس

ایک تازہ لیموں کا رس نکال کر اسے بالوں پر ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھو ڈالیں۔ لیموں کا رس اپنی تیزابی خصوصیت کے باعث آپ کے بالوں کو بلونڈ رنگت دے گا۔ بالوں کو سنہری مائل رنگت دینے کے خواہشمند سیاں بالوں والے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

لیموں کے رس کو بالوں خشکی دور کرنے کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔

Read Comments