خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 میں اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی ہوگیا۔
ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔
امیدوار کے انتقال کے باعث ریٹرننگ آفیسر نیا الیکشن شیڈول جاری کرتا ہے۔
پی کے 91 کوہاٹ سے عصمت اللہ خٹک سمیت 13 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی بھی پی کے 91 سے امیدوار ہیں۔
ضلعی صدر اے این پی نے بتایا کہ عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ پی کے 91 کوہاٹ سے اے این پی کے امید وار تھے۔