پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 روز تک اضافہ ہونے کے بعد آج پھرکمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ (12 گرام ) قیمت میں 600 روپے کی کمی آئی ہے۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قمیت ایک لاکھ 84 ہزات 756 پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 2035 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔