سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرمنتخب ہو گئے۔
جے شاہ کو مسلسل تیسرے سال اے سی سی کا صدر منتخب کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ان کا انتخاب متفقہ طورپر کیا گیا۔
یہ فیصلہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا،
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاوراور سی او او سلمان نصیر نے کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے لگاتار دوسری مرتبہ اے سی سی کی صدارت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے جے شاہ کو کام جاری رکھنے کا کہا۔
جے شاہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہو گئے ہیں اورقوی امکان ہے کہ وہ اگلے آئی سی سی چیئرمین ہوسکتے ہیں۔
موجودہ آئی سی سی چیئرمین نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے ہیں جو 2022 میں منتخب ہوئے تھے تاہم ان کی مدت نومبر 2024 میں ختم ہو رہی ہے، اور اسی ماہ اگلے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیئرمین قوانین کے تحت کوئی اور عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لیے جے شاہ کو ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کرنی ہوگی۔