لاہورہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شمس محمود نے دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائےکا پابند کرتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے، صاف شفاف انتخابات کےلیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے، آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو صاف اور شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا۔
عمران خان اور جج کے درمیان گرما گرمی، بنا بیان سنے سزا سنا دی
تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نا ملنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔