مچھ دہشت گردی واقعہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کے جسد خاکی تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ ایف سی بلوچستان نارتھ کوئٹہ کے ہیڈکوارٹرزمیں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سینئر فوجی افسران، جوانوں اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔