Aaj Logo

شائع 31 جنوری 2024 12:49pm

سندھ حکومت کا 5 فروری کو تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کمشیر کی مناسبت سے سندھ میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 5 فروری ہر سال وفاقی حکومت کے گزیٹڈ ہالیڈے کی فہرست میں شامل ہوتا ہے۔

وفاقی حکومت بھی 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔

Read Comments