پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جارہی ہیں، وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 342 کے بیان میں کہا کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، امید ہےاعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، بشریٰ بی بی نےذاتی طورپرکوئی تحفہ نہیں لیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا حق دفاع بھی ختم کیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی، یہ فیصلے نہیں رہیں گے، ہمٰں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے لوگ پرامن رہیں،حوصلہ رکھیں یہ سزا ختم ہو جائے گی، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، یہ فیصلے نہیں رہیں گے کیونکہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کوشش کی گئی کہ ووٹرز اور سپورٹرز مایوس ہوں مگر ایسا نہیں ہو گا، ہر ناانصافی کا فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔