پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے،بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپاکردیاگیا تھا
مچھ حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی تھی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوااوردہشتگرد بھاگنے پرمجبورہو گئے۔
جس وقت مچھ میں حملہ جاری تھا اس وقت را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنا شروع کردیاتھااورسب سے پہلے حملے کی خبراپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔
یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ“ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی“بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کےذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔
چند دن قبل بھی پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جو اان ہی ”را“ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اِن دہشتگردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے۔
گرفتاربھارتی کرائے کے قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا،شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔
حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اِن کے قتل کی خبر کی تصدیق کی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کررہی ہے
واضح رہے گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے،بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افرادکودہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں سےمتعلق کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔
دوسری جانب پاکستان کی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں جبکہ بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔
بھارت عالمی انسانی حقوق کے آرٹیکل3 اورعالمی شہری وسیاسی حقوق کےآرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے،اس موقع پراقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لے۔