آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔
آج اڈیالہ جیل میں ہوئی سائفر کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
اس دوران شاہ محمود قریشی اپنا جواب لکھواتے رہے۔
عمران خان کے بیان کے بعد جج ابولحسنات ذوالقرنین نے دونوں کو روسٹرم پر بلایا اور 10، 10 سال قید کی سزا سنا کر فوراً چلے گئے۔
عمران خان سزا سنائے جانے کے دوران مسکراتے رہے، لیکن شاہ محمود قریشی نے احتجاج شروع کردیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا تو بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوا اور مجھے سزا سنادی۔