سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے انٹرپول کے ذریعے مونس الہیٰ کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔
ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور کی جانب سے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے مونس الہیٰ کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔
اسپیشل جج سنٹرل کورٹ نے ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مونس الٰہی شامل تفتیش ہونے کی بجائے متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے، عدالت مونس الہیٰ کے دائمی وارنٹ جاری کرے۔