دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوچکی ہے، نیپرا نے بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی ابتدائی منظوری دے دی۔
نیپرا کی اس منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
گزشتہ روز سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دی تھی۔
سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا تھا
موسم سرما میں گزشتہ سالوں کی نسبت یہ اب تک کا بڑا اضافہ ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔