سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نیک مان اللہ ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔