پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کیس میں گرفتار مجرم کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔
تھانہ تیراہ کی حدود میں پولیس ٹٰیم پر فائرنگ کرنے والے مجرم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ لگانے کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم نے 2 سال قبل پولیس پر فائرنگ کی تھی، مجرم رفیع اللہ سے گرفتاری کے وقت کے دستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے آزاد امیدوار کو 10 فروری تک راہداری ضمانت دے دی۔
پشاور میں پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی حلقہ سے آزاد امیدوار کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد علی پنچاب کے صوبائی حلقہ پی پی 66 سے پی ٹی آئی کا آزاد امیدوار ہے، درخواست گزار مختلف 3 مقدمات میں نامزد ہے اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا راہداری ضمانت دی جائے۔
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کرکے درخواست گزار کو راہداری ضمانت دے دی۔
دوسری جانب پشاور کی ایڈیشنل اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت 10 فروری تک منظور کرلی۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ندیم محمد کی عدالت میں 10 کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے قبل ازگرفتاری ضمانت کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سب کی قبل ازگرفتاری عبوری ضمانت 10 فروری تک منظور کرلی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت نے ملک ریاض اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیجائیدادیں منجمد کر دیں
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 3 ایم پی او مقدمات کی فہرست آجنیوز کو موصول
یاد رہے کہ گزشتہ روز ریلی کے بعد تھانہ پہاڑی پورہ میں ان دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔