پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے کئی دنوں بعد 65 ہزار کی حد بحال ہوئی تھی۔
تاہم، اب کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کمی ہوئی۔
100 انڈیکس میں کمی کے بعد کاروبار کے دوران 63 ہزار 200 پر آگیا۔
کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 63 ہزار 100 پر آگیا۔
اس کے بعد 100 انڈیکس میں مزید 100 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 63 ہزار پر آگیا۔