پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 3 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہے۔ جن میں راولپنڈی سے 2 اور لاہور سے ایک بچہ شامل ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 801 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 211 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔
نمونیا سے بچاؤ کے 4 انتہائی ضروری غذائی اجزاء
صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی 15٫331 بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔
نمونیا نے سات روز کے دوران 79 پھولوں کی زندگی نگل لی، رواں برس اب تک 261 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔