امیر جماعت اسلام سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی آگے بڑھے گا تو پورا سندھ اور پاکستان آگے بڑھے گا۔
کراچی میں باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ آج فیصلے کا دن ہے کراچی کے عوام نے فیصلہ دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی سے لے کر چترال تک غربت ناچ رہی ہے۔ غربت مہنگائی اقربا پروری کا ذمہ دار کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک کہہ رہا ایک باری اور دو، لیکن مسلم ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کا دور واپس نہیں آئے گا۔
ملک کے خراب معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا ہر بچہ پونے 3 لاکھ کا مقروض ہے۔
جلسے سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی پر بھیڑوں کا راج ہے، تعلیمی نظام خراب کیا جارہا ہے، 2 دن کا نوٹس دے رہا ہوں بچوں کامسئلہ حل کریں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی آگے بڑھے گا تو پورا سندھ اور پاکستان آگے بڑھے گا، تمام مسائل کے باوجود کراچی پاکستان کو چلارہا ہے، کراچی میں درندوں کا راج ہے، شہر کے بچوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو اجاڑدیا گیا ہے، شہر کو کو اس کا مالیاتی حق دیا جائے، میگا سٹی ترقی کرتا ہے تو پورا پاکستان ترقی کرتا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ پرڈاکا ڈالا گیا، کراچی کے مینڈیٹ کو باربار بیچا گیا۔