پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنماؤں اور سابق عہدیداروں کی قومی کانفرنس کی قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی، اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ قومی کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد تک پی ٹی آئی اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔
تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں نے قومی کانفرنس کی قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرادی، اکبر ایس بابر نے قومی کانفرنس کی منظور کردہ متفقہ قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔
قراداد کے ساتھ الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن اور سپریم کورٹ فیصلے کی نقول بھی لگائی گئیں جبکہ 25 جنوری کو پی ٹی آئی کے بانی راہنماؤں کی ملک گیر کانفرنس منعقد کی گئی۔
اکبر ایس بابر نے خط کے ہمراہ قومی کانفرنس میں آنے والے شرکاء کی فہرست بھی جمع کرا دی۔
اس حوالے سے اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا، خط کے متن کے مطابق قومی کانفرنس کی صدارت پی ٹی آئی پارٹی کے پنجاب کے بانی صدر سعید اللہ خان نیازی نے کی، قراداد کو ریکارڈ اور اطلاع کے لیے جمع کرا رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ قومی کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل درآمد تک پی ٹی آئی اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، قومی کانفرنس کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہپی ٹی آئی اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ قومی کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کی غیر منتخب قیادت کو پارٹی وسائل استعمال کرنے سے روکا جائے، قومی کانفرنس نے پی ٹی آئی میں پارٹی آئین اور ملکی قانون کے مطابق شفاف انتخابات کرانے کے لیے مرکزی اور صوبائی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔
ایک شخص نے پی ٹی آئی پر قبضہ کیا ہوا ہے، اکبر ایسبابر
جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کے ویڈیو ثبوت الیکشن کمیشن کو دیے ہیں، اکبرایس بابر
’پی ٹی آئی کی پارٹی رجسٹریشن ختم، تمام عہدے بھی کالعدمہوگئے‘
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی کانفرنس نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا، قومی کانفرنس نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے اہل افراد کے حوالے سے نئی پارٹی ممبرشپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔