Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2024 09:13pm

توشہ خانہ ریفرنس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند

Welcome

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

آج کی سماعت میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔

استغاثہ کے مزید گواہان کی شہادت پیر کے روز قلمبند کی جائے گی جبکہ عدالت نے سماعت پیر 29 جنوری تک ملتوی کردی۔

Read Comments