پاک ایران کشیدگی کے بعد ابھرتی صورت حال پر ایران کی جانب سے بھی صورت حال سنبھالنے کی کوششیں جاری ہیں
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کو ایوان صدر میں دعوت دی گئی، پاکستانی سفیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کی ایرانی صدر سے ملاقات اسناد سفارت کاری پیش کرتے وقت ہوئی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے پاکستان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی اسناد سفار تکاری کے لیے ایرانی صدر نے تقریب منعقد کی۔
ذرائع مطابق عمومی طور پر سفیروں کے گروپ کو اسناد سفارت کاری پیش کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے، پاکستانی سفیر کو اکیلے بلانا پاکستانی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔