پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لیے 11 رکنی گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا گیاجبکہ نئے چئیرمین محسن نقوی کا انتخاب جلد ہوگا۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے گورننگ بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
نگراں وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف انوار الحق کاکڑ کی جانب سے گورننگ بورڈ میں سید محسن نقوی اور مصطفے رمدے کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر ممبران میں بہاولپور ریجن کے صدر طارق سرور، ڈیرہ مراد جمالی کے صدر ظفراللہ جدگال، آزاد جموں و کشمیر ریجن کے صدر سجاد علی کھوکھر اور لاڑکانہ ریجن کے صدر تنویر احمد شامل ہیں۔
4 محکموں جن میں سوئی ناردرن گیس، غنی گلاس، پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے بھی گورننگ بورڈ کے ممبران میں شامل ہیں۔
وفاقی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ گورننگ بورڈ کے نان ووٹنگ ممبر ہوں گے۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر چند روز میں شیڈول کا اعلان کریں گے اور بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس بلا کر نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔