کراچی میں گیس کی شدید قلت اور بیشتر علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کی ہدایت پر گیس کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا ہے۔
گیس کا نیا نرخ نامہ گزشتہ نومبر سے نافذ ہوگا۔ نئی ٹیرف پالیسی کے تحت تمام گھریلو صارفین کو دو خانوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔ ایک طرف ”محفوظ“ صارفین ہیں اور دوسری طرف ”غیر محفوظ“ صارفین۔
جن صارفین نے نومبر سے فروری تک اوسطاً 91 مکعب میٹر سے زیادہ گیس صرف کی ہوگی وہ ”غیر محفوظ“ صارفین کہلائیں گے۔ اس کے برعکس اس مدت میں 90 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین ہر ماہ بل پر 400 روپے کا فکسڈ چارج ادا کریں گے۔
محفوظ صارفین کا ماہانہ بل کم از کم 650 روپے اور زیادہ سے زیادہ بل 1350 روپے ہوگا۔
غیر محفوظ صارفین کا ماہانہ بل کم از کم 1440 روپے اور زیادہ سے زیادہ 87000 روپے ہوگا۔
دونوں کیٹیگریز میں گیس کے استعمال سے قطعِ نظر ہر ماہانہ بل پر 400 روپے کا میٹر رینٹ اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔
غیر محفوظ صارف کو کم از کم ایک ہزار روپے اور 150 مکعب میٹر تک گیس استعمال کرنے پر زیادہ سے زیادہ دو ہزار روپے کا فکسڈ چارج ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :
گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں 200 فیصد تک اضافے کی منظوری