صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024 جاری کردیا جس کا مقصد غیرملکی عوامی دستاویزات کے لیے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرنا ہے۔
آرڈیننس پاکستان میں شہریوں اور بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کے لیے جاری کیا گیا، اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے یہ کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کے لیے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے۔
وفاقی کابینہ نے مارچ 2022ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی، اپاسٹل کنونشن مارچ 2023ء سے پاکستان کے لیے لاگو ہوا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا۔