حکومت نے قومی بچت کے مختلف منصوبوں میں منافع کی شرح میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ بیشتر منصوبوں میں میں منافع کم ہوگیا ہے۔
بہبود سیونگز اور پنشرنز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر اب 16 فیصد کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔
ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کا پہلے سال کا منافع منافع 12 فیصد ہوگیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 15 فیصد رہ گیا۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 16.08 فیصد کی سطح پر جبکہ پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع 16.08 فیصد کی شرح پر برقرار ہے۔
شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع 16.08 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 20.50 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔