سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ ملنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے۔
شیخ رشید نے عدالتی احکامات کے باوجود سہولیات نہ دینے پرجیل انتظامیہ کےخلاف توہین عدالت کیس کررکھا ہے۔’
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 24 جنوری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جیل عملےکی جانب سےشیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کومعائنے کے بعد خلاف قانون جیل منتقل کیا گیا۔
جج کا جیل عملے سے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید کوہسپتال سے ان کی مرضی کے خلاف منتقل کیا گیا؟ اس پر جیل عملے نے کہا کہن شیخ رشید کو ان کی مرضی کے مطابق جیل منتقل کیا گیا۔
جج کی جانب سے مزید استفسار کیا گیا کہ کیا شیخ رشید کی منتقلی کے حوالے سے ان کی رضا مندی کی کوئی تحریر موجود ہے۔
جیل عملے نے کسی قسم کی تحریر ہونے سے متعلق نفی میں جواب دیا۔
عدالت نے جیل عملے سے شیخ رشید کی منتقلی کے حوالے سے بیان طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔