فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آراوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو مجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارت تفویض کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آراوز اور آراوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارت دینے کانوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی آراوز،آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارت انتخابی نتائج مرتب ہونےتک دیے گئے ہیں۔
واضح ریے کہ عام انتخابات 2024 کےلیے تمام آراوز،ڈی آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارات دیے گئے ہیں۔