Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2024 09:43am

نطام شمسی سے باہر زمین جیسی خصوصیات والا سیارہ دریافت

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ ہبل ٹیلی اسکوپ نے نظامِ شمسی سے باہر ایک ایسے سیارے کا سراغ لگایا ہے جس پر پانی بھی پایا جاتا ہے۔

ناسا کے ایک بیان کے مطابق GJ 9827d کا قطر زمین کے قطر سے دگنا ہے۔ یہ سب سے چھوٹا ایگزو پلانیٹ کے جس کی فضا میں پانی کے ذرات پائے۔

ناسا کے ماہرین نے بتایا ہے کہ اس سیارے کا رجہ حرارت 400 سینٹی گریڈ ہے۔ میکس پلانک انسٹیٹیوٹ آف ایسرونومی کی ماہر لارا کریڈبرگ کہتی ہیں غیر معمولی درجہ حرارت کے باوجود یہ نیا سیارہ اپنی خصوصیات کی بنیاد پر توجہ کا مرکز بنا ہے۔

لارا کریڈبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سیارے کے ذریعے سائنس دانوں کو زمین جیسے سیاروں سے نزدیک تر ہونے کا موقع ملا ہے اور زندگی کی تلاش کسی نتیجے تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے کے دریافت ہونے سے متعلقہ شعبے کے محققین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ نظام شمسی سے باہر زندگی کی تلاش کے حوالے سے ان کی کوششیں تیز ہوں گی۔

Read Comments